دیسی: ۱۵ کاتک اسلامی: 17 جمادی الاول 1448ھ
EN
تعلیم اور کیریئر

اسلام آباد کے 24 تعلیمی ادارے کل سے بند رکھنے کا فیصلہ

مطالعے کا وقت: 1 منٹ 14 مرتبہ پڑھا گیا
شیئر کریں: WhatsApp Facebook X

ذرائع کے مطابق تعطیلات والے 24 تعلیمی اداروں میں پولیس فورس کو رہائش فراہم کی گئی ہے، جس کے باعث ان اداروں میں تدریسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کے 24 تعلیمی ادارے کل سے بند رکھنے کا فیصلہ

وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی صورتحال کے پیش نظر 24 تعلیمی ادارے کل سے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ فہرست میں شامل اداروں کے علاوہ اسلام آباد کے دیگر تمام تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔

ذرائع کے مطابق تعطیلات والے 24 تعلیمی اداروں میں پولیس فورس کو رہائش فراہم کی گئی ہے، جس کے باعث ان اداروں میں تدریسی سرگرمیاں معطل رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بند رہنے والے تعلیمی اداروں میں جی سکس، ایف سکس، ایف سیون اور جی سیون کے متعدد سکول شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ترنول، سنجانی، سہالہ اور راول ڈیم کے مخصوص تعلیمی ادارے بھی کل سے بند رہیں گے۔

n
مصنف

nawaeurdu

مزید پڑھیں

متعلقہ مضامین